لاہور(گلف آن لائن)صوبائی وزیر صحت ڈاکٹریاسمین راشدنے یونیورسٹی آف چائلڈہیلتھ سائنسزمیں گرلزہوسٹل بنانے کیلئے پی سی ون تیارکرنے کی ہدایت کردی ہے۔ ڈاکٹریاسمین راشدنے یہ ہدایات یونیورسٹی آف چائلڈ ہیلتھ سائنسزمیں دوروزہ الائیڈہیلتھ سائنسزکانفرنس کے افتتاحی سیشن کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے جاری کیں۔الائیڈہیلتھ کانفرنس میں وائس چانسلر پروفیسرمسعودصادق،ایم ڈی پروفیسرمحمد سلیم،پروفیسرساجدمقبول،پروفیسرنبیلہ طلعت،پروفیسر شازیہ مقبول،وائس چانسلر فاطمہ جناح میڈیکل یونیورسٹی پروفیسرخالدمسعودگوندل،وائس چانسلر کنگ ایڈورڈمیڈیکل یونیورسٹی پروفیسرمحمودایاز،پرنسپل امیرالدین میڈیکل کالج پروفیسرسردارظفرالفرید،پرنسپل سروسزانسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنسزپروفیسرفاروق افضل،گلاسکوسے ڈیلیگیٹس کے سربراہ پروفیسرشارلیٹ رائیٹ،فیکلٹی ممبران اور طلباء وطالبات کی کثیرتعدادنے شرکت کی۔الائیڈہیلتھ سائنسزکانفرنس میں وائس چانسلر یونیورسٹی آف چائلڈہیلتھ سائنسزپروفیسرمسعودصادق،پروفیسرساجدمقبول ودیگرمقررین نے خطاب بھی کیا۔صوبائی وزیر صحت ڈاکٹریاسمین راشدنے الائیڈہیلتھ سائنسزکانفرنس کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسرمسعودصادق اور انتظامیہ کومبارکباددی۔انہوں نے کہا کہ یونیورسٹی آف چائلڈ ہیلتھ سائنسزکی منظوری کاکریڈٹ عمران خان کو جاتاہے اوراس منظوری میں میری ذاتی دلچسپی بھی شامل تھی۔یونیورسٹی آف چائلڈہیلتھ سائنسزاورگلاسکوکے درمیان طبی تدریس کے سلسلہ میں باہمی تعاون انتہائی خوش آئندہے اور ہمیں یقین ہے کہ احتیاط ہمیشہ علاج سے بہترہوتی ہے۔
صوبائی وزیر نے کہا کہ چلڈرن ہسپتال لاہوربچوں کے علاج و معالجہ میںمنفرد ہسپتال ہے۔ حکومت نے پہلی بار300سے زائدگریڈ17کے ٹیکنالوجسٹس بھرتی کئے۔پاکستان کی زیادہ تر آبادی18سال سے کم بچوں پر مشتمل ہے۔انہوں نے کہا کہ صحت سہولت کارڈبھی پاکستان تحریک انصاف کا کارنامہ ہے۔صحت سہولت کارڈکے ذریعے پنجاب کے بڑے بڑے ہسپتالوں میں مریضوں کا علاج و معالجہ شروع ہوچکاہے۔ڈاکٹر یاسمین راشد نے کہا کہ پنجاب کے سرکاری ٹیچنگ ہسپتالوں میں انیستھیزیا اور ریڈیالوجی کے شعبہ جات میں ایچ آر مکمل کرنے کی کوشش کررہے ہیں۔سکول آف الائیڈہیلتھ سائنسزکے بچوں کے سٹائپنڈکیلئے محکمہ کوسمری بھجوانے کی ہدایت کی گئی ہے۔الائیڈہیلتھ سائنسزکے گریجوایٹس کیلئے ہاؤس جاب کیلئے اقدامات کررہے ہیں۔
وزیر صحت نے کہا کہ بچوں کے علاج و معالجہ کی سائنس ہی الگ ہوتی ہے۔یونیورسٹی آف چائلڈ ہیلتھ سائنسزمیں بچوں کو خطرناک بیماریوں سے بچانے کیلئے ریسرچ کی جائے گی۔الائیڈہیلتھ سائنسز کانفرنس میں طلبا ء طالبات کو بہت سیکھنے کا موقع ملے گا۔انہوں نے کہا کہ ہم پنجاب میں میڈیکل ایجوکیشن کی ترقی کیلئے اپناکرداراداکرتے رہیں گے۔وائس چانسلریونیورسٹی آف چائلڈ ہیلتھ سائنسز پروفیسرمسعودصادق نے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے الائیڈہیلتھ سائنسزکانفرنس میں شرکت پر صوبائی وزیر ڈاکٹریاسمین راشدکاشکریہ اداکیا۔یونیورسٹی آف چائلڈ ہیلتھ سائنسزمیں بچوں کے بہترعلاج و معالجہ کیلئے کوشاں ہیں۔