اقرا عزیز

اقرا عزیز کا فیروز خان کے ساتھ منصوبے سے الگ ہونے کا اعلان

کراچی (گلف آن لائن)اداکارہ اقرا عزیز نے فیروز خان پر سابق اہلیہ علیزے سلطان پر تشدد کی خبریں سامنے آنے کے بعد خود کو اداکار کے ساتھ منصوبے سے الگ کرنے کا اعلان کردیا۔فیروز خان کی سابق اہلیہ علیزے سلطان پر تشدد کی تصاویر دو دن قبل وائرل ہوئی تھیں، جنہیں انہوں نے عدالت میں جمع کروایا تھا۔علیزے سلطان نے بچوں کی حوالگی سے متعلق کیس میں فیروز خان کی جانب سے تشدد کا نشانہ بنائے جانے کے شواہد پیش کیے تھے، جس کے بعد ان کی تصاویر سوشل میڈیا پر بھی وائرل ہوگئی تھیں۔علیزے سلطان کی تشدد کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کے بعد متعدد شوبز شخصیات نے فیروز خان کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے ان پر پابندی کا مطالبہ کیا تھا۔

شوبز شخصیات سمیت عام لوگوں کی جانب سے بھی الزامات کی بھرمار کے بعد فیروز خان نے بھی وضاحت دیتے ہوئے سابق بیوی پر تشدد کے الزامات کو من گھڑت قرار دیا تھا اور کہا تھا کہ وہ الزام تراشی کرنے والے افراد کے خلاف قانونی کارروائی کریں گے۔اقرا عزیز سے قبل ان کے شوہر یاسر حسین نے بھی علیزے سلطان کی حمایت کی تھی اور اب اداکارہ نے خود کو فیروز خان کے ساتھ منصوبے سے الگ ہونے کا اعلان کردیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں