مریم اور نگزیب

فارن فنڈد فراڈ جھوٹے فتنے کے پاس کہنے کو کچھ نہیں ،فارن فنڈد فراڈ فتنے کیساتھ کوئی مذاکرات کی گنجائش نہیں ، وزیر اطلاعات

اسلام آباد (گلف آن لائن)وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ فارن فنڈد فراڈ جھوٹے فتنے کے پاس کہنے کو کچھ نہیں ،فارن فنڈد فراڈ فتنے کیساتھ کوئی مذاکرات کی گنجائش نہیں ۔

اپنے بیان میں انہوںنے کہاکہ فارن فنڈد فتنہ شفاف الیکشن نہیں ملک میں انتشار، فساد، لاشیں اور خون چاہتا ہے،سڑکوں پر ذہنی غلاظت بکھیرنے سے فارن فنڈد فتنے کی اصلیت اب چھپ نہیں سکتی،فارن فنڈد فتنے کا جھوٹ اور بہروپ دونوں بے نقاب ہو چکے ہیں۔ انہوںنے کہاکہ فارن فنڈڈ فتنہ چیف الیکشن کمشنر کو ہرجانے کا نوٹس دینے سے پہلے شہباز شریف اور خواجہ آصف کے ہرجانے کے نوٹسز کا جواب دے۔ انہوںنے کہاکہ 5 سال سے شہباز شریف کے 10 ارب روپے ہرجانے کے مقدمے میں عمران خان مفرور ہے ۔انہوںنے کہاکہ ہرجانے کا نوٹس اس لئے کیونکہ چیف الیکشن کمشنر نے فارن فنڈد فتنے کا غلام بننے سے انکار کردیا، این آر او نہیں دیا ۔

انہوںنے کہاکہ ہرجانے کا نوٹس اس لئے کیونکہ چیف الیکشن کمشنر ایک متکبر، ضدی اور خود پرست طاقتور کو قانون کے نیچے لایا ہے؟ ،ہرجانے کا نوٹس اس لئے کیونکہ چیف الیکشن کمشنر نے فارن فنڈد فتنے کو جھوٹ اور فراڈ کو رنگے ہاتھوں پکڑا ہے؟ ۔ انہوںنے کہاکہ ہرجانے کا نوٹس اس لئے کیونکہ چیف الیکشن کمشنر نے فارن فنڈد فتنے کے خفیہ اکاؤنٹس اور منی لانڈرنگ پکڑی ہے ۔ انہوںنے کہاکہ ہرجانے کا نوٹس اس لئے کیونکہ چیف الیکشن کمشنر نے فارن فنڈد فتنے کو ڈسکہ میں ووٹ کے تھیلے اور الیکشن عملہ اغوا کرتے پکڑا تھا ؟،ہرجانے کا نوٹس اس لئے کیونکہ چیف الیکشن کمشنر نے فارن فنڈد فتنے کی توشہ خانے کی ڈکیتیاں پکڑی ؟،ہرجانے کے نوٹس سے پہلے فارن فنڈد فتنہ بتائے کے رات کو ناکام مارچ چھوڑ کر گھر سونے کے لئے کیوں بھاگ گئے؟۔

اپنا تبصرہ بھیجیں