چین

چین کی تبدیلیوں کو دیکھا جا سکتاہے، چینی صدر

بیجنگ (نمائندہ خصوصی) کمیونسٹ پارٹی آف چائنا کے جنرل سیکرٹری شی جن پھنگ نےچھبیس سے اٹھائیس اکتوبر تک صوبہ شان شی کےشہر یان این اور صوبہ حہ نان کے شہرنان یانگ کا دورہ کیا ہے۔ یہ سی پی سی کی بیسویں قومی کانگریس کے بعد ان کا ملک کے اندر پہلا دورہ تھا۔ہفتہ کے روز چینی میڈ یا کے مطا بق

جنرل سیکرٹری شی جن پھنگ یانگ این شہر کےگاوں نان گوہ گئے،جہاں رواں سال میں سیب کی اچھی پیداوار ہوئی ہے۔ انہوں نے مقامی سیب کے درخت لگانے میں ہونے والی ترقی کو سراہتے ہوئے کہا کہ شمالی شان شی کی تبدیلیوں سے پورے چین کی تبدیلیوں کو دیکھا جا سکتاہے۔

شی جن پھنگ نے سی پی سی کے قائم کردہ پہلے مڈل اسکول یان این مڈل اسکول کا دورہ کیا ، جو اس بات کا مظہر ہے کہ جنرل سیکرٹری سی پی سی کی روح کی نسل در نسل منتقلی اور نئے عہد میں نوجوانوں کی تعلیم کو بڑی اہمیت دیتے ہیں۔

اٹھائیس تاریخ کی صبح ،شی جن پھنگ صوبہ حہ نان کے این یانگ شہر میں واقع “حون چھی نہر “پر گئے۔ ساٹھ کی دہائی میں پانچ لاکھ باشندوں کے لیے پینے کے پانی کے مسلے کو دور کرنے کے لیے ایک لاکھ مقامی افراد نےدس برس کی محنت سے یہ نہر تعمیر کی تھی۔این یانگ شہر میں واقع” اِن ” شاہی خاندان کے آثار قدیمہ اس دورے کی آخری منزل تھے۔ اس موقع پر شی جن پھنگ نے کہا کہ آج کا چین، جامع جدید سوشلسٹ ملک کی تشکیل کی جانب گامزن ہے،اسی لیے چینی ثقافت کی روایات اور چینی تہذیب و تمدن سے قوت محرکہ تلاش کرنے کی ضرورت ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں