ہمایوں اختر

عوام کا ایک ہی مطالبہ ہے شفاف بنیادوں پر بلا تاخیر عام انتخابات کا اعلان کیا جائے ‘ ہمایوں اختر

لاہور(گلف آن لائن)پاکستان تحریک انصاف کے سینئر مرکزی رہنما و سابق وفاقی وزیر ہمایوں اختر خان نے کہا ہے کہ ہر شہر میں حقیقی آزادی مارچ کا تاریخی اور والہانہ استقبال کیا جارہا ہے ،عوام کا صرف ایک ہی مطالبہ ہے کہ شفاف بنیادوں پر بلا تاخیر عام انتخابات کا اعلان کیا جائے ۔

اپنے بیان میں ہمایوں اختر خان نے کہا کہ لاہور سے لانگ مارچ کے تاریخی آغاز سے واضح ہو گیا ہے کہ عوام عمران خان کے بلا تاخیر شفاف انتخابات کے مطالبے کے حامی ہیں اس لئے وفاق میں موجود حکمران مطالبے کو نظر انداز کرنے کی بجائے اس پر سنجیدگی سے پیشرفت کریں ۔ تحریک انصاف ملک کی سب سے بڑی سیاسی جماعت ہے اس نے کبھی بھی مذاکرات کے دروازے بند نہیں کئے ۔

ہمارا صرف ایک ہی مطالبہ ہے کہ حکمران عام انتخابات کی تاریخ کا اعلان کر کے فریم ورک پر بات چیت کا آغاز کریں تاکہ ملک میں پائی جانے والی ہیجانی کیفیت ختم ہو سکے ۔ انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف کا لانگ مارچ پر امن اور آئین و قانون کے دائرے میں جاری ہے ، ہم توقع رکھتے ہیں کہ وفاقی حکومت بھی آئین و قانون کے دائرے میں رہ کر اقدامات کرے گی ۔

تحریک انصاف کے لانگ مارچ کا مقصد ملک کے موجودہ حالات کے پیش نظر فریش مینڈیٹ کےلئے عام انتخابات کے انعقاد کا مطالبہ ہے ، عوام انتخابات میں جس بھی جماعت کو اکثریت دیں وہ ملک کو درپیش چیلنجز سے چھٹکارا دلانے کےلئے باگ ڈور سنبھال کر اقدامات شروع کرے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں