لاہور( گلف آن لائن) مسلم لیگ (ن) پنجاب کی سیکرٹری اطلاعات عظمی بخاری نے کہا ہے کہ قائد انقلاب نیند پوری کرکے لانگ مارچ پر نکلتے ہیں،عمران خان نام نہاد لانگ مارچ میں ساڑھے چار سو لوگوں کے جم غفیر سے تقریر یں کر رہے ہیں، چھ ماہ سے ساٹھ جلسوں میں1528 بار کارکنان و رہنمائوں سے حلف لے چکے ہیں،لاہوریوں کو سلام ہے جنہوں نے عمران خان کے ساتھ نکلنے سے انکار کر دیا ،ارد گرد کے شہر وںسے لوگوں کو اکٹھا کرنے کی کوشش کی گئی جس کاریکارڈ سامنے آچکا ہے ،آزادی مارچ میں عمران خان اور ان کے ساتھیوں کی کوئی فیملی نہیں ،اگر یہ سوچ رکھتے ہیں کہ لانگ مارچ میں لاشیں گریں گی جنازے اٹھیں گے تو ہم ایسا نہیں ہونے دیں گے۔
پارٹی سیکرٹریٹ ماڈل ٹائون میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ریکارڈ سامنے آ چکا ہے لبرٹی میں چھ سے سات ہزار لوگ اکٹھے ہوئے،شاہدرہ کی عوام نے باہر نہ نکل کر فتنہ فساد کو مسترد کر دیا ،قائد انقلاب سے پہلے سنا لانگ مارچ ہے پھر شارٹ مارچ اب ڈس اپئیر مارچ ہو چکا ہے ،کنٹینر پر لڑائیاں ہورہی ہیں ،فیصل جاوید ،حماد اظہر کی زیادہ بے عزتی ہورہی ہے کیونکہ دس لاکھ کے بجائے دس ہزار بھی لوگ باہر نہیںنکلے،فتنہ فساد لانگ مارچ میں بارود بھی اکٹھا کر رہا ہے ،ایک طرف شہباز شریف دنیا سے سی پیک ،انڈسٹری چلانے کی بات کررہا ہے،عمران خان کا ویژن کٹے اور مرغیاں تھیں ۔
انہوں نے کہا کہ چھ مہینے سے بلیک میلنگ کررہا ہے ،اپنی فوج کو بدنام کرکے بھارت والا کام کررہاہے ، کان کھول کر سن لو عمران خان کی نیپیاں تبدیل کرنے اور غیر سیاسی اقتدار میں آنے کا ٹائم اوور ہوگیاہے، کان کھول کر سن لو اب تمہاری اقتدار میں کوئی جگہ نہیں ،ان کی حالت یہ ہے بات کروڑوں کی دوکان پکوڑوں کی ہے۔ انہوںنے کہا کہ عمران خان کو لگ رہا ہے کہ وہ ارطغرل بن گئے ،آپ ڈرامہ باز کردار نہ بنیں سیاسی کردار بنیں ،آپ اسلام آباد فتنہ فساد کیلئے آ رہے ہیں تو آپ کی سیاست نہیں چلے گی،انقلابی تبدیلی کے پرندے چوری چھپے باہر جا رہے ہیں تو پھر انقلاب باہر سے آ جائے گا۔
علی امین گنڈا پور کی گفتگو کس نے نہیں سنی ، یہ لوگوں کوقتل کرانا چاہتا ہے ،اس آزادی مارچ میں عمران خان اور ان کے ساتھیوں کی کوئی فیملی نہیں ہے،اگر یہ سوچ رکھتے ہیں کہ لانگ مارچ میں لاشیں گریں گی جنازے اٹھیں گے تو ہم ایسا نہیں ہونے دیں گے،علی امین گنڈا پور ائیر پورٹ کے قریب بندوقیںاکٹھی کرنے کی بات کررہا ہے،قاسم سوری اور علی امین گنڈا پور شر پسند ہیں انہیںٹریس کیاجارہاتھا ۔انہوںنے کہا کہ پرویز الٰہی ایک طرف اللہ کے بعد جنرل باجوہ کی تعریفی ںکررہے تو دوسری طرف قائد انقلاب فوج کو گالی دے کر کٹہرے میں کھڑا کررہا ہے، پرویز الٰہی دونوں طرف کھیل نہیں پائیں گے،گجرات میں بھی اسلحہ اکٹھا کرنے کی اطلاعات ہیں ،پرویز الٰہی کس طرف ہیںانہیںاپنی پوزیشن واضح کرنی پڑے گی ۔
انہوں نے کہا کہ عمران خان کو سیاست میںلاشیں استعمال کرنے کی گندی عادت ہے، ماڈل ٹائون سازش کا بھی پتہ نہیں چلا کس نے کی کیونکہ اوپر سے گولیاں چلائی گئیں،ارشد شریف کی لاش پر بھی سیاست کرنے اور بیچنے کی کوشش کی گئی ،ساڑھے چار سو کی تعداد عمران خان اور بائیس کروڑ عوام دوسری طرف کھڑے ہیں، شاہدرہ اور مرید کے میں عمران خان کے خلاف گھڑی چور کے نعرے لگے، جس آدمی کی اوقات گھڑی چور ہو ، جس نے ہیرے جواہرات نہیں چھوڑے عجیب بات ہے وہ دوسروں کو چور کہتے نہیںتھکتا۔ انہوں نے کہا کہ سی سی پی او وفاق کے ملازم ہیں انہیں قانون کی حکم عدولی پر بھگتنا ہوگا۔ انہوںنے کہا کہ عمران خان سن لے ہم ان کے ساتھ بات چیت کیلئے تیار نہیں ،انتخابات اگست 2023تک ہی ہوں گے۔
انہوں نے کہا کہ شیخ رشید اوقاف کے پراپرٹی واپس کریں، حالات خراب سمیت جو کچھ بھی ہوگا پرویز الٰہی پر بھی ذمہ داری عائد ہوگی۔انہوںنے کہا کہ ہماری فوج پر تنقید برائے اصلاح تھی یہ کہتا ہے میرے لئے غیر آئینی کام کرو ،عمران خان کان کھول کر سن لوفتنہ فساد اور سیاست کیلئے لاشیں نہیں ملیں گی۔ انہوںنے کہا کہ عمران خان جس بیان کا ذکر کررہے تھے ،اعجاز الحق نے وہ بیان واپس لے لیا ہے ۔