مینگ تیان تجرباتی ماڈیول

چین، خلائی اسٹیشن کے لیے مینگ تیان تجرباتی ماڈیول کا لانچنگ مشن مکمل طور پر کامیاب

بیجنگ (نیوز ڈیسک) چائنا مینڈ اسپیس انجینئرنگ آفس کے مطابق پیر کے روز سہ پہر 3 بج کر 37 منٹ پر لانگ مارچ 5 بی یاؤ-4 کیریئر راکٹ کے ذریعے خلائی اسٹیشن کے مینگ تیان تجرباتی ماڈیول کو کامیابی کے ساتھ خلا میں چھوڑا گیا جو کہ مقررہ مدار میں داخل ہو گیاہے ۔

مینگ تیان تجرباتی ماڈیول چینی خلائی اسٹیشن کا تیسرا ماڈیول اور دوسرا سائنسی تجرباتی ماڈیول ہے ، جو بنیادی طور پر خلائی سائنس اور ایپلی کیشن تجربات سر انجام دینے کے لیے استعمال ہوتا ہے۔

اس کے بعد ، مینگ تیان تجرباتی ماڈیول کو طے شدہ طریقہ کار کے مطابق خلائی اسٹیشن میں موجود کمپلیکس کے ساتھ منسلک کیا جائے گا ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں