اسلام آباد (نمائندہ خصوصی)وزیر اعظم شہباز شریف نے عمران خان کے کنٹینر پر فائرنگ کے واقعے کی مذمت کرتے ہوئے واقعے کی رپورٹ طلب کر لی۔
وزیر اعظم نے اپنے بیان میں کہا کہ گوجرانولہ، اللہ والا چوک میں فائرنگ کے واقعے فوری رپورٹ طلب کرتے ہوئے واقعہ کی مذمت کی ہے۔وزیراعظم نے وزیر داخلہ رانا ثنااللہ کو آئی جی پولیس اور چیف سیکرٹری پنجاب سے فوری رپورٹ طلب کرنے کی ہدایت کی ہے۔