لاہور(گلف آن لائن) 100 اور 1500روپے مالیت کے انعامی بانڈز کی قرعہ اندازی 15نومبر کو ہو گی۔100روپے والے قومی انعامی بانڈز کا پہلا انعام7لاکھ روپے کا،دوسرے انعام میں 2لاکھ روپے مالیت کے تین جبکہ تیسرے انعام میں1000روپے مالیت کے 1199انعامات ہیں۔
1500روپے والے قومی انعامی بانڈز کا پہلا انعام 30لاکھ روپے کا ایک ، 10لاکھ روپے کے تین جبکہ تیسرے انعا م میں18500روپے کے1696انعامات کامیاب خوش نصیبوں میں تقسیم کئے جائیں گے۔