اسلام آباد (گلف آن لائن)وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے جلاؤ، گھیراؤ، توڑ پھوڑ کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ ملک میں آگ لگانے والے ملک کے محسن نہیں ہو سکتے،فارن فنڈد فتنہ کی انتشار ، شدت پسندی اور تقسیم کی سیاست ملک کو ناقابلِ تلافی نقصان پہنچا رہا ہے،سوال یہ ہے ابھی تک پنجاب حکومت نے ایف آئی آر کیوں نہیں کاٹی ۔ اپنے بیان میں وزیر اطلاعات ونشریات نے کہاکہ ،سرکاری املاک کو حملہ کرنے والے ملک کے دوست نہیں ہو سکتے ۔ انہوںنے کہاکہ فارن فنڈد فتنہ کی ذہنیت نے ملک کو تقسیم کر دیا ہے۔ انہوںنے کہاکہ فارن فنڈد فتنہ کی انتشار ، شدت پسندی اور تقسیم کی سیاست ملک کو ناقابلِ تلافی نقصان پہنچا رہا ہے ،سوال یہ ہے کہ ابھی تک پنجاب حکومت نے ایف آئی آر کیوں نہیں کاٹی ۔
وفاقی وزیر نے کہاکہ فارن فنڈڈ فتنہ کسی بھی سرکاری ہسپتال سے رپورٹ نہیں لکھوا رہے ، جو قانون ہے ۔ وفاقی وزیر نے کہاکہ فارن فنڈڈ فتنہ اپنا میڈیکو لیگل کے قانونی ضابطوں کو پورا نہیں کر رہا ۔ وزیر اطلاعات نے کہاکہ فارن فنڈڈ فتنہ الیکشن نہیں خانہ جنگی چاہتا ہے جس کا مظاہرہ ہر روز چاہتا ہے ،فارن فنڈڈ فتنہ پاکستان کا نام فاٹف سے نکلنے کے خلاف جنگ کر رہا ہے۔ وزیراطلاعات ونشریات نے کہاکہ فارن فنڈڈ فتنہ کی پاکستان میں غیرملکی سرمایہ کاری کے خلاف جنگ ہے ،ملک میں سب امن امان ہے ۔ انہوںنے کہاکہ عوام نے انتشار کی اور فساد کی سیاست کو مسترد کر دیا ہے