اسلام آباد (گلف آن لائن)وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ دو گھنٹے کی الزام بہتان جھوٹ بھری پریس ٹاک کر سکتے ہیں مگراپنی حکومت میں چار دن قاتلانہ حملے کی ایف آئی آر نہیں کٹوا سکے ۔ مریم اور نگزیب نے اپنے بیان میں کہاکہ دو گھنٹے کی الزام بہتان اور جھوٹ سے بھری پریس کانفرنس سے پہلے قانون کے مطابق دو صفحوں کی ایف آئی آر کٹوا لیں ۔ انہوںنے کہاکہ الزام بہتان جھوٹ غلاظت لیکن ایف آئے آر نہیں کٹ سکی ،پنجاب میں اپنی حکومت ، اپنی پولیس ، اپنی انتظامیہ لیکن ایف آر نہیں کٹ سکی ،فارن فنڈڈ فتنہ پنجاب میں طاقتور کا قانون چاہتا ہے ، جھوٹی ایف آئی آر کٹوانا چاہتا ہے ،فارن فنڈڈ فتنہ پنجاب انتظامیہ کو غلط ایف آئی آر کٹوانے پر پریشرائز کر رہا ہے، فارن فنڈڈ فتنہ اپنی خواہش کے مطابق غیر قانونی ایف آئی آر کٹوانے پر بضد ہے۔
مریم اورنگزیب نے کہاکہ حقیقی آزادی دلوانے والا فارن فنڈڈ فتنہ وزیر آباد کے تھانے سے چار دن گذرنے کے بعد بھی ایف آئی آر نہیں کٹوا سکا۔ انہوںنے کہاکہ فارن فنڈڈ فتنہ وزیراعظم، وزیر داخلہ اور آئی ایس آئی کے افسر پر قاتلانہ حملے کا بھونڈا الزام لگا سکتا ہے مگر وزیر آباد کے تھانے میں ایف آئی آر نہیں کٹوا سکتا۔ مریم اورنگزیب نے کہاکہ فارن فنڈڈ فتنہ اپنی مرضی کے مطابق ایف آئی آر درج کروانا چاہتا ہے ،فارن فنڈڈ فتنہ پولیس افسران پر دبائو ڈال رہا ہے۔ وزیراطلاعات نے کہاکہ عمران نیازی کی خواہش پر ایف آئی آر درج کرنے کیلئے پی ٹی آئی کے ڈنڈا برداروں نے تھانوں پر بھی دھاوا بولا۔