لاہور(گلف آن لائن) سابق وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ عمران خان کا لانگ مارچ عارضی طور پر رکا ہے ختم نہیں ہوا ،3 دن سے ایف آئی آر نہیں کٹی کیونکہ تھانے میں بجلی نہیں ہے ۔ ٹوئٹر پر جاری اپنے بیان میں شیخ رشید نے کہا کہ سیاسی درجہ حرارت میں کوئی کمی نہیں آئی ۔
ججز انتہائی قابل احترام ہیں لیکن تفتیشی نہیں ، نااہل غیر مقبول حکومت مکمل ناکام ہو گئی ہے ،پیمراکی ناکام سینسر شپ میڈیاکے خلاف سازش تھی۔