اسد عمر

حکومت کا خوف بڑھتا، فیصلے بدلتے جا رہے ہیں، اسد عمر

اسلام آباد(گلف آن لائن )پاکستان تحریکِ انصاف کے رہنما و سابق وفاقی وزیر اسد عمر نے کہا ہے کہ حکومت کا خوف بڑھتا جا رہا ہے، فیصلے بھی بدلتے جا رہے ہیں۔

اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سابق وفاقی وزیر اسد عمر نے کہا کہ پی ٹی آئی کے رہنما اعظم سواتی سپریم کورٹ کے باہر بیٹھے ہوئے ہیں، اب فیصلہ ریاست نے کرنا ہے۔اسد عمر نے سوال اٹھایا کہ کیا ریاستی ادارے اپنا کردار ادا کریں گے؟ کیا سپریم کورٹ کے باہر بیٹھے اعظم سواتی کو انصاف ملے گا؟

اپنا تبصرہ بھیجیں