چینی وزیر اعظم

چین کمبوڈیا سمیت علاقائی ممالک کے ساتھ مل کر کام کرنے کا خواہاں ہے، چینی وزیر اعظم

بیجنگ (نمائندہ خصوصی) مشرقی ایشیائی تعاون سے متعلق رہنماؤں کے سلسلہ وار اجلاسوں میں شرکت اور کمبوڈیا کے سرکاری دورے سے قبل چینی وزیر اعظم لی کھہ چھِیانگ کا ایک مضمون کمبوڈیا کے کمبوڈیائی، انگریزی اور چینی مین اسٹریم میڈیا فریش نیوز نیٹ ورک، خمیر ٹائمز اور کمبوڈیا چائنا ڈیلی میں شائع ہوا ہے۔

مضمون کا عنوان ہے “دوستی کے نئے زینے عبور کرنا اور تعاون کے لئے نئی راہیں کھولنا” ۔ مضمون میں نشاندہی کی گئی ہے کہ چین کمبوڈیا سمیت علاقائی ممالک کے ساتھ مل کر کام کرنے کا خواہاں ہے تاکہ تعاون اور دوستی کی نئی بلندیوں کو چھوا جا سکے اور چین کمبوڈیا دوستی اور مشرقی ایشیائی تعاون کے لئے نئی راہیں کھولی جا سکیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں