مریم اور نگزیب

مریم اور نگزیب کی سانحہ وزیر آباد میں سینئر صحافیوں کو عمران خان کی جانب سے ملوث کرنے کی کوشش کی مذمت

اسلام آباد (گلف آن لائن)وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب نے سانحہ وزیرآباد میں سینئر صحافیوں حامد میر، مرتضیٰ سولنگی اور وقار ستی کو عمران خان کی جانب سے ملوث کرنے کی کوشش کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ سیاست کرو فساد فتنہ اور انتشار نہ پھیلائیں ،سیاست کریں صحافیوں کی جان خطرے میں نہ ڈالیں ۔

اپنے بیان میں مریم اور نگزیب نے کہاکہ حکومت پہ رہ کر صحافیوں پہ حملے ، اور اب صحافیوں پہ مقدمے ،سیاست کریں صحافیوں کی جان خطرے میں نہ ڈالیں ،لاشوں پہ سیاست ؟ صحافت پہ سیاست ،سیاسی مخالفین کے ساتھ سیاسی جنگ لڑنی ہی نہیں آتی ۔ انہوںنے کہاکہ سیاسی مخالفین کے ساتھ سیاسی مخالفت کریں ملک دشمنی تو نہ کریں ،جو آپ کے خلاف بات کرے وہ آپ کا دشمن ؟ ۔

انہوںنے کہاکہ عمران خان نے تینوں صحافیوں کا نام لے کر ان کی زندگی خطرے میں ڈالی ہے جس کی شدید مذمت کرتے ہیں ۔ انہوںنے کہاکہ پورا پاکستان فارن فنڈڈ فتنہ کے جھوٹ، بہتان اور فساد کا شکار ہے،اقتدار میں آنے کے لئے پورے ملک کو آگ لگانا چاہتے ہیں۔ انہوںنے کہاکہ ملک کو آگ لگا کر ، خون بحا کر لاشیں گِرا کر کیا کرنا چاہتے ہیں ، صحافی سوال پوچھیں تو دشمن ؟۔ انہوںنے کہاکہ ایف آئی اے ، الیکشن کمیشن اور عدالت سوال پوچھے تو دشمن ؟ ،فارن فنڈڈ فتنہ آج تک اپنے خلاف کسی قانونی کیس میں پیش نہیں ہوئے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں