لاہور (گلف آن لائن) پاکستان سپر لیگ سیزن 8میں بابر اعظم اور کراچی کنگز کی راہیں الگ ہونے کا امکان ہے۔فرنچائز ٹیم گزشتہ ایونٹ میں مسلسل شکستوں سے دوچار ہوئی تھی، ڈائریکٹر وسیم اکرم کو بابر اعظم کو ڈانتے بھی دیکھا گیا تھا۔گزشتہ دنوں ایک ٹی وی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے سابق کپتان نے کہا تھا کہ کراچی کنگز کی جانب سے کھیلتے ہوئے بھی بابر اعظم کو اپنی جگہ کسی اور کو بھیجنے کا مشورہ دیا تھا مگر انہوں نے انکار کردیا۔
پاکستان ٹی ٹونٹی ٹیم کو بھی آغاز میں اوپنرز کے دفاعی انداز کی وجہ سے مشکلات پیش آرہی ہیں،اب ذرائع سے یہ اطلاعات سامنے آئی ہیں کہ بابر اعظم آئندہ سیزن میں کراچی کنگز کیلئے کھیلنے کو تیار نہیں،فرنچائز کو نئے کپتان کا فیصلہ کرنا پڑسکتا ہے۔