چین

چین، پانچواں سی آئی آئی ای ہونگ چھیائو انٹرنیشنل اکنامک فورم اختتام پذیر

بیجنگ (نمائندہ خصوصی)پانچویں سی آئی آئی ای ہانگ چھیاو انٹرنیشنل اکنامک فورم کے آخری دو ذیلی فورمز کا انعقاد کیا گیا ۔منگل کے روز چینی میڈ یا کے مطا بق یوں ہونگ چھیاو فورم کی تمام 24 سرگرمیاں اختتام پزیر ہوئیں۔

سی آئی آئی ای کے ایک اہم جزو کی حیثیت سے، اس فورم نے “گلوبل اوپننگ اپ” کے مرکزی موضوع پر دنیا کو کھلے پن کے حوالے سے چین کے خیالات سے آگاہ کیا.

رواں سال فورم نے “کھلے پن اور مشترکہ ذمہ داری”، “کھلے پن اور مشترکہ گورننس” اور “کھلے پن اور مشترکہ شراکت داری” کے تین ذیلی فورم بھی تشکیل دیے۔ فورم کے دوران آر سی ای پی اور مزید کھلے پن کے حوالے سے اعلی سطحی فورم سمیت 24 سرگرمیاں منعقد کی گئیں، جو بہت سے ممالک کے سیاستدانوں، ماہرین اور اسکالرز کے درمیان تبادلے کے لئے ایک پلیٹ فارم فراہم کرتی ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں