فواد چوہدری

عمران خان نومبر کے تیسرے ہفتے راولپنڈی میں ہوں گے، فواد چوہدری

اسلام آباد (نمائندہ خصوصی)پاکستان تحریک انصاف کے رہنما فواد چوہدری نے کہا ہے کہ عمران خان نومبر کے تیسرے ہفتے راولپنڈی میں ہوں گے۔

سماجی رابطے کی سائٹ ٹوئٹر پر جاری کیے گئے اپنے بیان میں فواد چوہدری نے کہا کہ تحریک انصاف کا حقیقی آزادی مارچ کل جمعرات سے دوبارہ شروع ہو گا۔انہوں نے کہا کہ گوجرانوالہ اور لاہور ڈویژن کے ذمے داران کی میٹنگ ہو گی۔فواد چوہدری نے کہا کہ راولپنڈی پہنچنے کی تاریخ میں اب کوئی توسیع نہیں ہو گی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں