اسلام آباد(گلف آن لائن)چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے پاکستان پیپلز پارٹی کے بانی رکن و سابق صدر پاکستان پیپلز پارٹی ڈسٹرکٹ نگر رجب علی کے انتقال پر گہرے دکْھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ مرحوم پیپلز پارٹی کا قیمتی اثاثہ تھے ۔ اپنے بیان میں انہوںنے کہاکہ مرحوم رجب علی کے انتقال سے پیپلز پارٹی ایک ثابت قدم اور وفادار ساتھی سے محروم ہو گئی ہے۔
چیئرمین پیپلزپارٹی نے کہا کہ پیپلزپارٹی کی قیادت اور کارکن رجب علی مرحوم کے خاندان کے غم میں شریک ہے۔بلاول بھٹو زرداری نے رجب علی مرحوم کی مغفرت اور بلند درجات کیلئے دعا اور ان کے خاندان کو یہ صدمہ برداشت کرنے کی دعا بھی کی۔