سونیا حسین

فیروز خان اور محسن عباس حیدر پر لگے الزامات کی مکمل حقیقت کا علم نہیں، سونیا حسین

کراچی (گلف آن لائن)جلد ہی ریلیز ہونے والی فلم ‘ٹچ بٹن’ میں اداکار فیروز خان اور ماضی میں محسن عباس حیدر کے ساتھ کام کرنے والی سونیا حسین نے کہا ہے کہ انہیں ان حقائق کا مکمل علم نہیں کہ دونوں اداکاروں پر لگائے گئے الزامات کس قدر سچے ہیں؟فیروز خان اور ان کی سابق اہلیہ علیزے فاطمہ سلطان کے درمیان ستمبر میں طلاق ہوگئی تھی، دونوں نے 2018 میں شادی کی تھی، انہیں دو بچے بھی ہیں۔فیروز خان پر سابق اہلیہ نے گھریلو تشدد کے الزامات عائد کرتے ہوئے عدالت میں اس متعلق تصاویر اور میڈیکل رپورٹس بھی جمع کروا رکھی ہیں اور دونوں کا کیس زیر سماعت ہے جب کہ فیروز خان نے ان الزامات کو جھوٹا قرار دیا ہے۔فیروز خان پر سابق اہلیہ کی جانب سے تشدد کے الزامات لگائے جانے کے بعد زیادہ تر شوبز شخصیات نے ان پر پابندی عائد کرنے کا مطالبہ کیا تھا۔

اسی طرح 2018 میں محسن عباس حیدر پر بھی سابق اہلیہ فاطمہ سہیل نے گھریلو تشدد کے الزامات لگائے تھے، انہوں نے 2015 میں شادی کی تھی مگر ان کی بھی 2018 میں طلاق ہوگئی تھی اور انہیں بھی ایک بیٹا ہے۔محسن عباس حیدر پر بھی گھریلو تشدد کے الزامات عائد کیے جانے کے بعد شوبز شخصیات نے ان پر پابندی لگانے کا مطالبہ کیا تھا اور متعدد پروڈیوسرز نے ان کے ساتھ کام کرنا بھی چھوڑ دیا تھا۔اور اداکارہ سونیا حسین نے اتفاق سے پہلے محسن عباس حیدر اور اب حال ہی میں فیروز خان کے ساتھ بھی کام کیا تھا اور انہوں نے دونوں اداکاروں کے ساتھ کام کرنے کے حوالے سے ایک شو میں بات کی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں