لاہور( گلف آن لائن)پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنما ، فوکل پرسن فوڈ سکیورٹی و خصوصی اقدامات جمشید اقبال چیمہ نے کہا ہے کہ امپورٹڈ حکمران حقیقی آزادی مارچ سے خوفزدہ ہیں اوراسی وجہ سے شہباز شریف اور بلاول بھٹو کا پاکستان میں دل نہیں لگ رہا ۔
اپنے بیان میں جمشید اقبال چیمہ نے کہا کہ قاتلانہ حملے کے باوجود عمران خان اپنی قوم کو منزل تک لے جانے کے لئے پر عزم ہیں ، اس حملے کے بعد نہ صرف عمران خان بلکہ پوری تحریک انصاف نے تقویت حاصل کی ہے اور قوم سے وعدہ ہے کہ حقیقی آزادی مارچ اپنی منزل پر پہنچے گا اورعام انتخابات کی تاریخ بھی لیں گے ۔ انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف پر امن جماعت ہے لیکن (ن) لیگ والے انتشار کے ذریعے ملک کے امن کو دائو پر لگانا چاہتے ہیں ، جب تک رانا ثنا اللہ وزیر داخلہ کے عہدے پر براجمان ہے ان سے کسی خیر کی توقع نہیں۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان کی واضح ہدایات ہیں کہ ہم نے پر امن رہ کر ملک و قوم کے لئے مقصد حاصل کرنا ہے ۔