فیاض الحسن چوہان

عمران خان کی قیادت میں حقیقی آزادی کی جدو جہد کا سفر رکنے والا نہیں’فیاض الحسن چوہان

لاہور (گلف آن لائن)ترجمان وزیر اعلیٰ پنجاب فیاض الحسن چوہان نے کہا ہے کہ عمران خان کی قیادت میں حقیقی آزادی کی جدو جہد کا سفر رکنے والا نہیں،عوام آخری سانس تک اپنے کپتان کے ساتھ کھڑی ہے اور راولپنڈی پہنچ کر شرکاء میں کئی گنا اضافہ ہو جائے گا۔انہوں نے اپنے جاری کردہ بیان میں کہا کہ آزادی مارچ پورے زور و شور کے ساتھ اپنی منزل کی جانب گامزن ہے اور عمران خان کی قیادت میں حقیقی آزادی کی جدو جہد کا سفر رکنے والا نہیں۔

کہاں ہیں وہ لوگ جو کہتے تھے کہ عمران خان کی غیر موجودگی میں عوام نہیں نکلے گی، عوام آخری سانس تک اپنے کپتان کے ساتھ کھڑی ہے ۔ فیاض الحسن چوہان نے کہا کہ عوام جانتی ہے کہ ان کا لیڈر عمران خان دوسروں کی طرح بھگوڑا نہیں ،امپورٹڈ حکومت کی کوئی بھی چال عوام کے جزبے کو کم نہیں کر سکتی، راولپنڈی کی عوام کپتان کا استقبال کر کے بتائے گی کہ وہ کیسے دل و جان سے ان کے ساتھ ہے۔ عوام عمران خان کی آواز بن کر بڑی تعداد میں حقیقی آزادی لانگ مارچ میں موجود ہے۔ انہوں نے کہا کہ راولپنڈی پہنچ کر لانگ مارچ کے شرکا میں کئی گنا اضافہ ہو جائے گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں