رانا تنویر حسین

فلاپ لانگ مارچ کی وجہ سے فیس سیونگ کیلئے حملے کا ڈرامہ رچایا گیا ‘ رانا تنویر حسین

لاہور( گلف آن لائن)مسلم لیگ (ن)کے مرکزی رہنما ووفاقی وزیر رانا تنویر حسین نے کہا ہے کہ عمران خان نے وزیرآباد میں اپنے آپ پر خود حملہ کرانے کا ڈرامہ رچایا،فلاپ لانگ مارچ کی وجہ سے فیس سیونگ کے لئے ڈرامہ رچایا گیا ،جس ریسکیو اہلکار نے عمران خان کو ابتدائی طبی امداد دی اسے معطل کیا جا رہا ہے ، اس اہلکار کا کہنا تھا عمران خان کومعمولی چوٹ آئی، نواز شریف اسی سال واپس آئیں گے نوازشریف کی واپسی پرتحریک انصاف نظرنہیں آئے گی۔

نجی ٹی وی کے مطابق اپنے بیان میں رانا تنویر حسین نے کہا کہ قوم کی عمرانی فتنے سے جان چھوٹنے والی ہے ،دن بدن عمران خان قوم کے سامنے بے نقاب ہو رہا ہے ،عمران خان کاجھوٹ بے نقاب ہوچکا،عو ام نے اسے مسترد کر دیا، عمران خان صوبائی حکومتوں کے وسائل کا بے دریغ استعمال کر رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ زمان پارک لاہور میں خیبر پختوانخواہ اور گلگت بلتستان کی پولیس تعینات کی گئی ہے۔ا نہوںنے کہا کہ نواز شریف اسی سال واپس آئیں گے ،نوازشریف کی واپسی پرتحریک انصاف نظرنہیں آئے گی۔راناتنویرحسین نے کہا کہ وزیرآباد ڈرامہ بے نقاب ہوگا ،وزیراعظم نے جوڈیشل کمیشن کیلئے خط لکھ دیا ہے، وزیرآبادمیں نوجوان معظم عمران خان کے گارڈکی فائرنگ کانشانہ بنا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں