پنجاب اسمبلی کا اجلاس

پنجاب اسمبلی کا اجلاس کل ہوگا

لاہور( گلف آن لائن)پنجاب اسمبلی کا اجلاس کل( پیر)صبح نو بجے ہوگا ۔پنجاب اسمبلی کا اجلاس 21نومبر تک ملتوی کیا گیا تھا تاہم سپیکر پنجاب اسمبلی محمد سبطین خان نے قواعد انضباط کار صوبائی اسمبلی پنجاب،بابت 1997، کے قاعدہ( 25 بی) کے تحت حامل اختیارات بروئے کار لاتے پنجاب اسمبلی کی آئندہ نشست 14 نومبر 9 بجے،صبح کے لئے مقرر کر دی ہے۔ ترجمان پنجاب اسمبلی کے مطابق اجلاس کی صدارت سپیکر محمدسبطین خان کریں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں