شاہ محمود قریشی

سعودی ولی عہد کا دورہ ملتوی ہونا ملک کیلئے اچھا نہیں، شاہ محمود قریشی

گجرات (گلف آن لائن)پاکستان تحریکِ انصاف کے رہنما شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کا دورہ ملتوی ہونا ملک کیلئے اچھا نہیں۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شاہ محمود قریشی نے کہا کہ الیکشن نئی اصلاحات کے مطابق ہی ہونا چاہئیں۔انہوں نے کہا کہ حکومت الیکشن اصلاحات پر بہانے تلاش نہ کرے۔

شاہ محمود قریشی نے کہاکہ ایف آئی آر کا ہمارا مطالبہ آج بھی قائم ہے۔واضح رہے کہ گزشتہ روز سعودی عرب کے ولی عہد محمد بن سلمان نے پاکستان کا دورہ ملتوی کیا تھا، ان کی جانب سے دورے کی نئی تاریخ کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں