مسرت جمشید چیمہ

نواز شریف نے اپنی اہمیت دکھانے کیلئے شہباز شریف کو لندن میں روکے رکھا ‘مسرت جمشید چیمہ

لاہور (گلف آن لائن) ترجمان وزیر اعلیٰ و پنجاب حکومت مسرت جمشید چیمہ نے کہا ہے کہ نواز شریف نے اپنی اہمیت دکھانے کیلئے شہباز شریف کو لندن میں روکے رکھا ،ہر دوسرے دن کوئی نیا مہرہ لانچ کر دیا جاتا ہے، ہمارا واحد مطالبہ شفاف انتخابات کا ہے۔ انہوں نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری اپنے بیان میں کہا کہ ہمارا واحد مطالبہ شفاف انتخابات کا ہے۔

ان سے ہمارا پرامن احتجاج بھی برداشت نہ ہوا اور چیئرمین پر قاتلانہ حملہ کروا دیا، اب تحقیقات تو دور کی بات ہے ہمیں یہ حق بھی نہیں دیا جا رہا کہ اپنی ایف آئی آر درج کروا سکیں، ہر دوسرے دن کوئی نیا مہرہ لانچ کر دیا جاتا ہے۔

مسرت جمشید چیمہ نے کہاکہ ہماری طرف سے بار بار کہا جا رہا ہے کہ مذاکرات کا اختیار صرف صدر عارف علوی کے پاس ہے۔ ایک تقرری کے لیے وزیراعظم کئی دنوں سے لندن میں رہے ، نواز شریف نے اپنی اہمیت دکھانے کیلئے شہباز شریف کو لندن میں روکے رکھا ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں