لاہور ( گلف آن لائن) ترجمان وزیر اعلیٰ پنجاب فیاض الحسن چوہان نے کہا ہے کہ وزیر اعلیٰ پرویز الٰہی کا اپنے لئے پروٹوکول اور سکیورٹی میں کمی کرنے کا حکم مثالی کام ہے،حقیقی آزادی مارچ ایک انقلاب بن چکا جو کاغذی لیڈروں کو انجام تک پہنچانے والا ہے۔
انہوں نے وزیر اعلی پنجاب کے عوامی فیصلوں کے حوالے سے بیان میں کہا کہ چودھری پرویز الٰہی نے اپنی آمدورفت کے دوران ٹریفک بند نہ کرنے کی ہدایت کی ہے ، وزیر اعلیٰ پنجاب کی آمدو رفت کے دوران سگنل ٹو سگنل ٹریفک کا فلو برقرار رکھا جائے گا۔ وزیر اعلی پنجاب عوام کو وی وی آئی پی موومنٹ کے دوران ہونے والی تکلیف کا ازالہ کرنا چاہتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پنجاب میں ٹریفک کے نظام اور ٹریفک پولیس کو جدید ٹیکنالوجی سے لیس کیا جا رہا ہے، پنجاب میں ٹریفک پولیس کوباڈی کیمسے آراستہ کیا جائے گا۔
فیاض چوہان نے کہا کہ عوام کی فلاح و بہبود ہمارا اصل ایجنڈا ہے، ہمارے کام اشتہاروں میں نہیں، حقیقت میں نظر آتے ہیں۔ حقیقی آزادی مارچ ایک انقلاب بن چکا ہے۔ حقیقی انقلاب کاغذی لیڈروں کو انجام تک پہنچانے والا ہے۔