درآمدات

اکتوبر میں سالانہ بنیادوں پر کئی ممالک سے درآمدات میں بڑا اضافہ

اسلام آباد ( گلف آن لائن) اکتوبر میں سالانہ بنیادوں پر کئی ممالک سے درآمدات میں بڑا اضافہ ہوگیا ، درآمدی دستاویز میں کہاگیا کہ اومان سے درآمدات 86.5فیصد اضافے سے 8کروڑ 36لاکھ ڈالرز ہیں، افغانستان سے درآمدات 67فیصد اضافے سے 15کروڑ 51لاکھ ڈالرز ہیں۔ اکتوبر میں سالانہ بنیادوں پر قطر سے درآمدات 65فیصد بڑھیں ،گزشتہ ماہ قطر سے درآمدات کا حجم 29کروڑ55لاکھ ڈالرز رہا ، دستاویز کے مطابق ایران سے درآمدات 27فیصد اضافے سے 8کروڑ 33لاکھ ڈالرز ہیں، اکتوبر میں یوربی یونین سے درآمدات میں 22فیصد اضافہ ہوا۔

گزشتہ ماہ یورپی یونین سے درآمدات کا حجم 6کروڑ 45لاکھ ڈالرز رہا ، اکتوبر میں سالانہ بنیادوں پر انڈونیشیا سے درآمدات 11فیصد بڑھیں ، گزشتہ ماہ انڈونیشیا سے درآمدات کا حجم37کروڑ 91لاکھ ڈالرز رہا ، برازیل 10، آسٹریلیا8، سعودی عرب اور جرمنی سے درآمدات 7.7فیصد بڑھیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں