پیانگ یانگ (گلف آن لائن)شمالی کوریا کا کہنا ہے کہ امریکا اور اس کے اتحادی ممالک خطے میں سلامتی کے بحران کو بڑھا رہے ہیں، واشنگٹن ایک جوا کھیل رہا ہے جس پر وہ پچھتائے گا۔مقامی میڈیا رپورٹس کے مطابق شمالی کوریا نے اپنے مشرقی ساحل سے بلیسٹک میزائل کا تجربہ کیا ہے۔ وزیر خارجہ شمالی کوریا نے کہا تھا کہ امریکا اور اس کے اتحادیوں کی مشترکہ مشقوں پر شمالی کوریا کا فوجی ردعمل مزید غضبناک ہو گا۔
انہوں نے کہا کہ امریکا، جاپان اور جنوبی کوریا کی مشقیں ان پر زیادہ سنگین خطرہ لے آئیں گی۔شمالی کوریا کی جانب سے امریکا اور اتحادی ملکوں کے مشترکہ اجلاس کی مذمت بھی کی گئی تھی۔واضح رہے کہ امریکا نے اتحادی ملکوں کے سربراہی اجلاس میں پیانگ یانگ کے ہتھیاروں کے تجربات پر تنقید کی تھی۔امریکی صدر جو بائیڈن نے جاپان اور جنوبی کوریا کا دفاع کرنے کا عزم کا اعادہ کیا تھا۔