ممبئی(گلف آن لائن) بالی ووڈ کنگ شاہ رخ خان اور اداکارہ دیپیکا پڈوکون کی فلماوم شانتی اومبھارت میں ایک بار پھر نمائش کیلئے پیش کی گئی ہے۔فلم اوم شانتی اوم کو دوبارہ ریلیز کرنے کا منصوبہ ابتدائی طور پر شاہ رخ خان کے سب سے بڑے فین کلب ایس آر کے یونیورس نے بنایا تھا۔یہ فلم بھارت کے 20 مختلف شہروں بشمول ممبئی، کولکتہ، دہلی، پٹنہ، بھوپال اور احمد آباد کے سینما گھروں میں ایک بار پھر نمائش کے لیے پیش کی گئی ہے۔
شاہ رخ خان کی سدا بہار فلم دل والے دلہنیا لے جائیں گے کی دوبارہ ریلیز کے بعد یہ منصوبہ اس وقت سامنے آیا جب فلمدل والے دلہنیا لے جائیں گے نے دوبارہ ریلیز ہونے پر بھارتی باکس آفس پر 25 لاکھ روپے کما کر ایک نیا شاندار ریکارڈ قائم کیا۔اداکارہ دیپیکا پڈوکون نے فلم اوم شانتی اوم سے بالی ووڈ میں قدم رکھا تھا۔اب یہ فلمی جوڑی سدھارتھ آنند کی ہدایتکاری میں بننے والی نئی فلم پٹھان میں ایک ساتھ نظر آئے گی۔