رونالڈو

رونالڈو نے میسی کو جادوگر کھلاڑی قرار دیا

لزبن (گلف آن لائن)پرتگال سے تعلق رکھنے والے اسٹار فٹبال کرسٹیانو رونالڈو نے کھیل کے میدان میں طویل عرصے تک اپنے حریف رہنے والے ارجنٹائن کے لیونل میسی جادوگر کھلاڑی قرار دیا۔تفصیلات کے مطابق حال ہی میں رونالڈو اس وقت توجہ کا مرکز بنے جب ایک انٹرویو کے دوران انہوں نے اپنے موجودہ کلب مانچسٹر یونائیٹڈ اور مینیجر ایرک ٹین ہیگ کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا، اس کے علاوہ انہوں نے اپنے سابق ساتھی کھلاڑیوں گیری نیویل اور وین رونی کو بھی خود کو تنقید کا نشانہ بنانے پر آڑے ہاتھوں لیا تاہم انٹرویو کی خاص بات یہ رہی کہ انہوں نے طویل عرصے سے اپنے مخالف کھیلنے والے لیونل میسی کی تعریف کرتے ہوئے انہیں ایک جادوگر کھلاڑی قرار دیا اور کہا کہ ہم 16 سال سے ایک دوسرے کے خلاف کھیل رہے ہیں،

گمان کریں 16 سال، اس لیے ہمارا آپس میں گہرا تعلق ہے، ہم آپس میں اس طرح دوست نہیں کہ ایک دوسرے کے گھر پر رہتے ہوں یا فون پر بات کرتے ہوں لیکن یہ تعلق ٹیم کے ایک ساتھی کی طرح کا ہے۔رونالڈو نے کہا کہ میسی ایک ایسی شخصیت ہے جس کی میں دل سے عزت کرتا ہوں، یہاں تک کہ اس کی اہلیہ اور میری گرل فرینڈو جو ارجنٹائن سے ہیں ان کی بھی عزت کرتا ہوں، میسی سے متعلق کہنا چاہتا ہوں کہ ایک عظیم شخص جس نے فٹبال کے لیے بہت کچھ کیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں