لاہور(گلف آن لائن) سینئر صوبائی وزیر میاں اسلم اقبال نے کہاہے کہ شریف اور زرداری خاندانوں نے ملک کو رسوائی کے سواکچھ نہیں دیا ـ دونو ں خاندانوں کی کرپشن سے ملک بدنام اورکنگال ہوا، ان خاندانوں نے ہمیشہ ذاتی مفادات کو ملکی مفادات پر ترجیح دی ـ سینئر صوبائی وزیر میاں اسلم اقبال نے اپنے صوبائی حلقے میں عوامی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ امپورٹڈ وزیراعظم اپنی کرسی بچانے اور اتحادیوں کو خوش رکھنے کیلئے قومی وسائل ضائع کررہے ہیں جہازی سائز وفاقی کابینہ کی کارکردگی مایوس کن ہے ـ
انہوں نے کہاکہ لندن میں بیٹھا عدالتی سزا یافتہ مجرم عوامی لیڈر عمران خان کے مقابلے کا خواب دیکھنا چھوڑ دےـ سینئر صوبائی وزیر نے کہاکہ مفرور مجرم کو قوم کی قسمت کے فیصلے کرنے کا کوئی حق نہیں ـعوام کو ووٹ کے ذریعے اپنی قسمت کا فیصلہ کرنے کا حق ملنا چاہیےـ میاں اسلم اقبال نے کہاکہ حقیقی آزادی مارچ تحریک نہیں ایک انقلاب ہے ـ عمران خان کی قیادت میں جاری تحریک قوم کے روشن مستقبل کے لئے ہے ـ