جنوبی ایشیا ایکسپو

چھٹے چین جنوبی ایشیا ایکسپو میں 169 منصو بوں پر دستخط

بیجنگ (نمائندہ خصوصی) چھٹے چین جنوبی ایشیا ایکسپو اور 26 ویں چین کھون منگ امپورٹ اینڈ ایکسپورٹ میلے کے اقتصادی اور تجارتی تعاون کے منصوبوں پر دستخط کرنے کی تقریب چین کے صوبہ یون نان کے صدر مقام کھون منگ میں منعقد ہوئی۔

پیر کے روز چینی میڈ یا کے مطا بق اس تقریب میں سرمایہ کاری کے 169 معاہدوں پر دستخط کیے گئے جن میں 400 بلین یوآن سےزائد کی سرمایہ کاری کے معاہدے شامل ہیں۔

اطلاعات کے مطابق، معاہدوں میں صوبہ یون نان کی 12 اہم صنعتوں پر توجہ مرکوز کی گئی ہے، جن میں سبز توانائی ، سطح مرتفع کی خصوصیات کے حامل جدید زراعت کے منصوبے ، ثقافتی سیاحت اور صحت سے متعلق منصوبے شامل ہیں۔

ان منصوبوں کے ذریعے بڑے پیمانے پر سرمایہ کاری آئے گی اور وسیع مواقع پیدا ہوں گے ، جو یون نان میں ترقی کو فروغ دیں گے اور اسے ایک مضبوط صنعتی صوبے کے طور پر ابھرنے میں معاونت کریں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں