مریم اور نگزیب

ماحولیاتی انصاف کا مطالبہ عالمی سطح پر منظور ہونا پاکستان کی بڑی سفارتی کامیابی ہے ، مریم اور نگزیب

اسلام آباد (گلف آن لائن)وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ ماحولیاتی انصاف کا مطالبہ عالمی سطح پر منظور ہونا پاکستان کی بڑی سفارتی کامیابی ہے ۔ اپنے بیان میں انہوںنے کہاکہ موسمیاتی تبدیلیوں سے متاثرہ ممالک کے نقصانات کے ازالے کا عالمی فنڈ قائم ہونا پاکستان کے موقف کی جیت ہے ۔ انہوںنے کہاکہ پاکستان کے موقف کو دنیا نے تسلیم کیا،وزیر اعظم شہباز شریف نے ترقی پزیر ممالک پر موسمیاتی تبدیلیوں کے مہلک اثرات اور پاکستان میں سیلاب کی تباہ کاریوں کو عالمی ایجنڈے میں تبدیل کردیا ۔ انہوںنے کہاکہ وزیراعظم کی قیادت میں پاکستان کے موقف نے عالمی اتفاق رائے بنانے میں فیصلہ کن کردار ادا کیا۔

انہوںنے کہاکہ ڈیمیج اینڈ لاس فنڈ کے قیام سے پاکستان میں سیلاب متاثرین کی بحالی میں مدد ملے گی ۔ انہوںنے کہاکہ سیکرٹری جنرل اقوام متحدہ انتونیوگوتیرس ترقی پزیر ممالک کے محسن ثابت ہوئے ۔ مریم اور نگزیب نے کہاکہ وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری اور وزیر موسمیاتی تبدیلی شیری رحمان کی کاوشوں نے عالمی سطح پر پاکستان کے موقف کو جیت دلانے میں کلیدی کردار ادا کیا ۔

انہوںنے کہاکہ کاپـ27 میں عالمی فنڈ کے قیام کا فیصلہ کرہ ارض کو موسمیاتی تبدیلیوں کی تباہ کاریوں سے بچانے میں تاریخی سنگ میل ہے ۔ انہوکںنے کہاکہ تمام عالمی قائدین مبارک اور خراج تحسین کے مستحق ہیں جنہوں نے کرہ ارض کو بچانے کے لئے فیصلہ کن اور عملی قدم اٹھایا ،یہ عالمی اتحاد موسمیاتی تبدیلیوں کے اثرات کے مقابلے میں اہم کردار ادا کرے گا۔
٭٭٭٭٭

اپنا تبصرہ بھیجیں