فیاض الحسن چوہان

نواز شریف لندن فتح کرنے کے بعد یورپ فتح کرنے کو نکل پڑے ہیں ‘ فیاض الحسن چوہان

لاہور(نمائندہ خصوصی) ترجمان وزیر اعلی پنجاب فیاض الحسن چوہان نے کہا ہے کہ نواز شریف لندن فتح کرنے کے بعد یورپ فتح کرنے کو نکل پڑے ہیں،بیگم صفدر اپنے باپ کو پاکستان لانے گئی تھی وہ یورپ لے کر نکل گئی ہے۔

اپنے بیان میں انہوںنے کہاکہ لگتا ہے کہ لندن کے ڈاکٹروں نے نواز شریف کو صرف پاکستان کے سفر سے منع کیا ہے۔عوام سے لوٹا ہوا پیسہ یہ لوگ اپنی عیاشیوں پر اڑا رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ جن چوروں اور لٹیروں کی جگہ جیل میں تھی انہیں ملک سے باہر بھگا دیا گیا ہے۔

غریبوں کی امداد تک کھا جانے والے بد عنوان خاندان کو ملک پر مسلط کیا گیا ہے۔ ان نوسر بازوں کے آتے ہیں ملک دیوالیہ ہونے کے قریب پہنچ گیا ہے اور غریب عوام ایک وقت کی روٹی کو ترس گئے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ اس ملک کو بچانے اور ترقی کی راہ پر گامزن کرنے والی واحد شخصیت عمران خان ہیں۔ لانگ مارچ ان چوروں کے لئے ڈرانا خواب بن چکا ہے اور کرپٹ حکمرانوں کے آخری دن چل رہے ہیں، عوام کو ان سے مستقل نجات ملنے والی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں