محمد عامر

محمد عامر کو ٹی 10لیگ کیلئے این او سی جاری نہ ہو سکا

لاہور (گلف آن لائن) قومی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر محمد عامر کو ابوظہبی ٹی10 لیگ میں شرکت کے لیے پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے این او سی تاحال جاری نہ ہوسکا۔کرکٹ پاکستان سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے محمد عامر نے تصدیق کی ہے کہ بورڈ کی طرف سے مجھے این او سی جاری نہیں کیا گیا جبکہ لیگ میں شامل دوسرے پاکستانی کرکٹرز کے پاس این او سی موجود ہے۔انہوں نے کہا کہ این او سی جاری نہ ہونے کے حوالے سے پاکستان کرکٹ بورڈ حکام نے بار ہا رابطے کے باوجود ابھی تک کوئی جواب نہیں دیا، حیران ہوں کہ میرے ساتھ ایسا سلوک کیوں کیا جارہا ہے۔

پاکستان کرکٹ سے ریٹائرمنٹ لینے والے محمد عامر اس وقت ابوظہبی میں ہیں جبکہ کرکٹر ٹی10 لیگ کی فرنچائز بنگلہ ٹائیگرز کی طرف سے ٹریننگ سیشن میں بھی حصہ لے رہے ہیں۔تاہم این او سی نہ ملنے کی صورت میں محمد عامر لیگ میں نہیں کھیل پائیں گے، کسی بھی لیگ میں شریک کھلاڑی کے لیے پی سی بی کا این اوسی لینا لازمی ہوتا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں