بیجنگ (نمائندہ خصوصی)چین کے قومی ادارہ برائے شماریات کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق جنوری سے اکتوبر تک چین میں مجوزہ حجم سے زائد کے صنعتی اداروں کی آپریٹنگ آمدنی میں سال بہ سال 7.6 فیصد اضافہ ہوا ۔ وبا اور دیگر عوامل سے متاثر ہونے کے باعث صنعتی اداروں کے منافع میں سال بہ سال 3.0 فیصد کمی واقع ہوئی۔
قومی ادارہ برائے شماریات کے شعبہ صنعت کے سینئر شماریات دان چو ہونگ کا کہنا ہے کہ حالیہ عرصے میں چین کو بار بار وبائی صورتِ حال کا سامنا کرنا پڑا ہے، عالمی کساد بازاری کا خطرہ بڑھ رہا ہے اور صنعتی اداروں کی بحالی کو زیادہ دباؤ کا سامنا ہے۔ اگلے مرحلے میں ہمیں وبا کی روک تھام ، اس پر قابو پانے اور معاشی و سماجی ترقی کو موثر انداز میں مربوط کرنا ہوگا۔