لاہور ( گلف آن لائن) قومی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر حارث رئوف نے کہا ہے کہ ٹیسٹ ڈیبیو ہوا تو بہترین پرفارمنس دینے کی کوشش کروں گا۔حارث رئوف نے ایک انٹرویو میں کہا کہ ٹیسٹ سیریز میں اچھی پرفارمنس دینے کی کوشش کریں گے۔وائٹ بال اور ریڈ بال میں مختلف مائنڈ سیٹ سے کھیلنا پڑتا ہے، مجھے وائٹ بال کا تجربہ ہے اور ریڈ بال کی بھرپور پریکٹس جاری ہے۔
فاسٹ بولر نے شاہین شاہ آفریدی کی عدم دستیابی کے حوالے سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ان کی غیر موجودگی بولنگ یونٹ کے لیے نقصان دہ ہے۔حارث رئوف نے کہا کہ دیگر فاسٹ بولرز بہترین اعتماد میں ہیں، میرا ٹیسٹ ڈیبیو ہوا تو بہترین پرفارمنس دینے کی کوشش کروں گا۔انہوں نے انگلینڈ کی کرکٹ ٹیم کے بارے میں بات کرتے ہوئے کہا کہ انگلش ٹیم جارحانہ کرکٹ کھیلتی ہے۔