بیجنگ (نمائندہ خصوصی) چین کے شینزو 15 انسان بردار خلائی جہاز کو جیوچھوان سیٹلائٹ لانچنگ سینٹر سے منگل کی رات 11 بج کر 8 منٹ پر کامیابی کے ساتھ لانچ کیا گیا۔
چین کے انسان بردار خلائی منصوبے پر عمل درآمد کے بعد سے یہ 27 واں مشن ہے، جب کہ خلائی اسٹیشن کے قیام کے مرحلے میں داخل ہونے کے بعد یہ چوتھا انسان بردار مشن ہے ۔
اس کے ساتھ ہی خلائی اسٹیشن کے کلیدی ٹیکنالوجی کی تصدیق اور تعمیراتی مراحل کے دوران منصوبے میں طے شدہ تمام بارہ لانچنگ مشن مکمل طور پر کامیاب ہو گئے ہیں۔