fbr.jpg

ایف بی آر نے نومبر 2022ء کے محصولات کا ہدف کامیابی سے حاصل کرلیا

لاہور ( گلف آن لائن ) فیڈرل بورڈ آف ریونیو نے نومبر 2022ء کے محصولات کا ہدف کامیابی سے حاصل کرلیا، یہ محصولات دئیے گئے ہدف سے 8ارب روپے زیادہ ہیں۔ایف بی آر کے جاری کردہ اعلامیہ میں کہا گیا کہ نومبر کے مہینے میں 538اعشاریہ دو ارب روپے کے محصولات اکٹھے کئے گئے جو کہ 537ارب روپے کے دیئے گئے ہدف سے زائد ہیں۔

ایف بی آر کا کہنا تھا کہ مالی سال کے پہلے پانچ ماہ میں دو ہزار چھ سو اٹھاسی ارب روپے کے محصولات اکٹھے کیے، جو دئیے گئے ہدف سے آٹھ ارب روپے زیادہ ہیں۔چیئرمین ایف بی آر عاصم احمد نے بتایا کہ ایف بی آر مالی سال 2022-23کے محصولات کا ہدف حاصل کرنے کے لیے پرعزم ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں