لاہور (گلف آن لائن) ٹی ٹونٹی بلائنڈ کرکٹ ورلڈ کپ میں بھارتی ہٹ دھرمی کے باعث پاکستان کی شرکت خطرے میں پڑ گئی۔ورلڈ کپ 5 دسمبر سے بھارت میں شروع ہونے جارہا ہے۔جبکہ اسلام آباد میں بھارتی ہائی کمیشن نے تاحال ویزے جاری نہیں کیے ۔پاکستان کرکٹ بورڈ کے مطابق بھارتی ہائی کمیشن سے اس حوالے سے تاحال کوئی جواب نہیں دیا جارہا ہے۔
جبکہ ویزے جاری نہ ہونے پر پاکستان کا ورلڈکپ سے آٹ ہونے کا خطرہ بڑھ گیا ہے۔ قومی بلائنڈ ٹیم کو شیڈول کے مطابق اتوارکوبھارت روانہ ہونا ہے۔یاد رہے کہ پاکستان نے ویزہ کلیئرنس کیلئے 2 ماہ قبل تفصیلات بھجوا دی تھی۔