اسلام آباد (نمائندہ خصوصی)وفاقی وزیرداخلہ رانا ثناء اللہ نے مسلم لیگ (ن) کی سینئر رکن بیگم نجمہ حمید کے انتقال پر دکھ اورافسوس کااظہارکیا ہے۔اپنے تعزیتی بیان میں وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ نے مرحومہ بیگم نجمہ حمید کی بہن طاہرہ اورنگزیب اوراہل خانہ سے تعزیت کااظہارکیا۔
رانا ثناء اللہ نے وزیراطلاعات مریم اورنگزیب سے بھی ان کی خالہ کے انتقال پرافسوس کا اظہارکرتے ہوئے کہا کہ بیگم نجمہ حمید کی رحلت پر دلی رنج ہوا۔ رانا ثنااللہ نے کہا کہ بیگم نجمہ حمید مسلم لیگ (ن) کی سینئر رہنماء اورسابق سینیٹر تھیں۔ انہوں نے کہا کہ اللہ تعالی بیگم نجمہ حمید کے درجات بلند کرے، جنت میں اعلی ترین مقام عطا فرمائے۔