مسرت جمشید چیمہ

جب بھی انتخابات ہونگے پی ڈی ایم جماعتوں کو عبرتناک شکست ہوگی’ مسرت جمشید چیمہ

لاہور(گلف آن لائن) ترجمان وزیراعلی و پنجاب حکومت مسرت جمشید چیمہ نے کہا ہے کہ جب بھی انتخابات ہوں گے پی ڈی ایم کی جماعتوں کو عبرتناک شکست ہوگی،موجودہ صورتحال میں ان چور جماعتوں کو عوامی جذبات کا اندازہ ہے اسی لیے ہر ممکن طور پر انتخابات سے بھاگنا چاہتے ہیں۔

اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ نواز شریف پہلے ہی اپنا پورا خاندان لندن فرار کروا چکا ہے،شہباز اینڈ پارٹی بھی بھی اب مریم کے ابا جان کی تقلید کر رہی ہے،ان کے وزرا ء آپس میں دست و گریبان ہونے لگے ہیں۔مسرت جمشید چیمہ نے کہا کہ جلد ہی پی ڈی ایم ٹولہ ایک دوسرے کے خلاف بیانات کا بازار گرم کرے گا،امپورٹڈ حکومت اور ان کے حواریوں کے راستے جلد جدا ہونے والے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں