فواد چوہدری

عمران خان نے ملک کو مارشل لا سے بچا لیا: فواد چوہدری

اسلام آباد (گلف آن لائن)پاکستان تحریک انصاف کے رہنما فواد چوہدری نے دعویٰ کیا ہے کہ عمران خان نے ملک کو مارشل لا سے بچا لیا ہے۔فواد چوہدری نے اپنے بیان میں کہا کہ عمران خان نے صدر عارف علوی سے سمری پر دستخط کا نہ کہا ہوتا تو ملک میں مارشل لا لگ جاتا۔

انہوں نے کہا کہ مانا کہ سابق فوجی سربراہ جنرل باجوہ نے پی ٹی آئی کوغیرمعمولی طورپر سپورٹ کیا مگر مشکلات بھی کھڑی کیں۔انہوںنے کہاکہ پی ٹی آئی، فوج کی نئی قیادت سے کوئی مسئلہ نہیں چاہتی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں