syed-noor.jpg

فلمیں فلاپ ہونے کے بعد شان کا نام سن کر پارٹی نے پیسے واپس مانگ لئے تھے، سید نور

کراچی (گلف آن لائن)ہدایتکار سید نور نے انکشاف کیا ہے کہ ڈائریکٹر سینئر اداکار شان کی فلمیں فلاپ ہونے کے بعد منحوس کا لفظ استعمال کرنے لگے تھے۔نجی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سید نور نے سینئر اداکار شان شاہد کے کیرئیر پر بات کی اور بتایا کہ شان شاہد نے میری لکھی ہوئی فلم بلندی سے آغاز کیا تھا، شان شاہد کیمرہ مین ریاض بٹ اور میری سپورٹ سے فلم بلندی میں کاسٹ کیے گئے۔سید نور نے بتایا کہ فلم بلندیکی کامیابی کے بعد لوگ بھیڑ چال چلتے ہوئے شان پر ٹوٹ پڑے لیکن ایک دو فلموں کے بعد شان کی فلمیں فلاپ ہونا شروع ہوگئیں جس کے بعد ایک وقت ایسا بھی آیا کہ لوگوں نے شان کو فلموں میں لینا ہی چھوڑ دیا۔

انہوں نے انکشاف کیا کہ اس کے بعد وہ ہدایتکار جو شان کے کم بیک ( فلم گھونگھٹ)کے بعد ان کے بغیر فلم نہیں بناتے تھے انہوں نے شان کے لیے زحل ستارہ(منحوس)کے الفاظ استعمال کرنا شروع کردیئے تھے جس کے بعد شان پاکستان چھوڑ کر چلے گئے تھے اور 2سے 3سال امریکا میں رہے۔انہوں نے کہاکہ اس کے بعد مجھے محسوس ہوا کہ شان ایک اچھے آرٹسٹ ہیں انہیں ملک واپس آنا چاہیے، میں نے فلم گھونگھٹ کیلئے شان کو ملک واپس لانے کا سوچا لیکن جس تھرڈ پارٹی نے فلم خریدی ہوئی تھی انہوں نے شان کانام سن کر کہا کہ ہمیں ہمارے پیسے واپس کردیں ہمیں نہیں کرنی جس پر میں نے پارٹنر سے کہا جو پیسے واپس لیتا ہے اسے دے دیں شان اس فلم میں ہٹ ہوں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں