اسد عمر

میں نے عدلیہ کے بارے میں کوئی متنازع بات نہیں کی، نہ کسی جج کو تنقید کا نشانہ بنایا،اسد عمر

اسلام آباد (گلف آن لائن) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما عمرنے کہاہے کہ میں نے عدلیہ کے بارے میں کوئی متنازع بات نہیں کی، نہ کسی جج کو تنقید کا نشانہ بنایا۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوںنے کہا کہ میں نے عدلیہ کے بارے میں کوئی متنازع بات نہیں کی، نہ کسی جج کو تنقید کا نشانہ بنایا۔انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت بوکھلاہٹ کا شکار ہے، روس سے تیل درآمد کرنے میں بہت دیر کردی ہے، نالائق حکومت نے 8 ماہ ضائع کیے ہیں۔اسد عمر نے کہا کہ ہم اسمبلیاں توڑ کر میدان خالی نہیں بلکہ خود اتر رہے ہیں۔

پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ اسمبلیاں تحلیل کرنے کے اعلان پر حکومت ڈگمگا گئی ہے، رانا ثناء اللہ کہتا ہے ہر صورت میں اسمبلیاں بچانے کی کوشش کریں گے۔انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی ایک عوامی جماعت ہے اور انہیں میں جارہی ہے، اسمبلیاں تحلیل کر کے ہم کوئی سیاسی غلطی نہیں کر رہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں