سعودی عرب

چین-عرب میڈیا تعاون فورم 2022 کا سعودی عرب میں انعقاد

بیجنگ(نمائندہ خصوصی) چین-عرب میڈیا تعاون فورم 2022 سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض میں منعقد ہوا۔یہ فورم چائنا میڈیا گروپ اور سعودی عرب کی وزارت اطلاعات کے اشتراک سے منعقد کیا گیا ہے۔چین اور بائیس عرب ممالک کے سرکاری حکام،میڈیا اداروں کے نمائندوں اور ماہرین اور اسکالرز نے فورم میں شرکت کی۔
سعودی عرب کے وزیر تجارت اور قائم مقام وزیر اطلاعات ماجد القصبی نے ورچوئل خطاب میں نشاندہی کی کہ عرب ممالک مشترکہ ترقی میں چین کو قابل اعتماد شراکت دار سمجھتے ہیں اور امید کرتے ہیں کہ اس فورم سے ثقافتی تبادلوں اور عوامی روابط کو فروغ دیا جائے گا۔

چائنا میڈیا گروپ کے سربراہ شین ہائی شیونگ نے اپنے خطاب میں کہا کہ سی ایم جی اس فورم سے استفادہ کرتے ہوئے عرب ممالک کے ساتھ بات چیت ،تبادلوں اور تعاون کو آگے بڑھائے گا،عالمی ترقیاتی انیشیٹیو اور عالمی سیکیورٹی انیشیٹیو پر مثبت طور پر عمل درآمد کرے گا ،نئے عہد میں چین عرب ہم نصیب معاشرے نیز بنی نوع انسان کے ہم نصیب معاشرے کی تعمیر میں معاونت فراہم کرے گا۔

فورم کے دوران عرب ممالک میں چینی فلموں و ٹی وی پروگراموں کی نشریاتی سرگرمی کا آغاز بھی کیا گیا۔سی ایم جی نے عرب ممالک کی نشریاتی ایسوسی ایشن کے ساتھ مل کر چین اور عرب ممالک کے مابین میڈیا تبادلوں و تعاون کو مزید فروغ دینے کا انیشیٹیو پیش کیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں