بیجنگ (نمائندہ خصوصی) کمیونسٹ پارٹی آف چائنا کی مرکزی کمیٹی کے سیاسی بیورو نے2023 کے لیے چین کے اقتصادی امور کا جائزہ لینے ، مرکزی انضباطی معائنہ کمیشن اور قومی انتظامی کمیٹی کی ورک رپورٹ سننے اور 2023 میں انسداد بدعنوانی کے امور کا تعین کرنے کے لیے ایک اجلاس منعقد کیا۔ سی پی سی کی مرکزی کمیٹی کے جنرل سیکریٹری شی جن پھنگ نے اجلاس کی صدارت کی۔
اجلاس میں بیان کیا گیا کہ یہ سال سی پی سی اور ملکی تاریخ کا انتہائی اہم سال ہے۔ بین الاقوامی ماحول کی ہنگامہ خیزی اور ملکی اصلاحات، ترقی اور استحکام کے مشکل اور دشوار کاموں سے نمٹنے کے لیے، شی جن پھنگ کی قیادت میں سی پی سی کی مرکزی کمیٹی اور چین کے تمام عوام نے متحد ہوکر مشکلات کو دور کرنے کی کوشش کی۔ میکرو کنٹرول کی کوششوں میں اضافے کے ساتھ ساتھ ترقی کے معیار کو مسلسل بہتر بنایا گیا۔ سائنسی اور تکنیکی اختراعات کے حوالے سے شاندار پیش رفت دیکھنے میں آئیں، اصلاحات اور کھلے پن کو ہمہ جہت انداز میں مضبوط کیا گیا ،روزگار اور قیمتیں بنیادی طور پر مستحکم ہوئیں ، خوراک اور توانائی کے تحفظ ، اور لوگوں کی زندگیوں کے تحفظ کو یقینی بنایا گیا اور مجموعی معاشی اور سماجی استحکام کو برقرار رکھا گیا ۔
اس کے علاوہ بیجنگ سرمائی اولمپکس اور سرمائی پیرالمپکس کی کامیابی سے میزبانی کی گئی، کمیونسٹ پارٹی آف چائنا کی 20ویں قومی کانگریس کا کامیاب انعقاد ہوا اور جدید سوشلسٹ ملک کی تعمیر کے نئے سفر کے لیے ٹھوس قدم اٹھایا گیا ہے۔
اجلاس میں اس بات کی نشاندہی کی کہ اگلے سال ہمیں استحکام پر عمل کرتے ہوئے ترقی کی کے حصول کی جستجو جاری رکھنی چاہیے، فعال مالیاتی پالیسی پر عمل درآمد جاری رکھنا چاہیے، مختلف پالیسیز کے مابین ہم آہنگی اور تعاون کو مضبوط بنانا چاہیے، انسداد وبا کے اقدامات کو بہتر بنانا چاہیے اور اعلیٰ معیار کی ترقی کو فروغ دینے کے لیے ایک مشترکہ فورس تشکیل دینی چاہئیے۔
اجلاس میں 20ویں مرکزی انضباطی کمیشن کے معائنہ کا دوسرا کل رکنی اجلاس، اگلے سال 9 سے 11 جنوری تک منعقد کرنے پر اتفاق کیا گیا۔