لاہور (گلف آن لائن)پاکستان کے فاسٹ بولر حارث رئوف نے قومی ٹیم کیلئے کھیلنے سے قبل اپنی کرکٹ اور اس دوران خود میں پائی جانے والی لاعلمی پر گفتگو کرتے ہوئے کہاہے کہ لاعلمی میں گرائونڈ میں ہی نان چنے کھالیا کرتا تھا۔سوشل میڈیا پر پاکستان کے فاسٹ بولرز شاہین شاہ اور حارث رئوف کی ایک تقریب میں شرکت کی گفتگو کی ویڈیو وائرل ہو رہی ہے جس دوران شاہین اور حارث نے اپنی روٹین اور بطور کھلاڑی ڈائٹ پر بھی بات کی۔
حارث رئوف نے کہا کہ اسپورٹس کرکٹ ایک عام کھلاڑی کیلئے بھی ہے جس کو پتا ہونا چاہیے کہ آج اس نے کیا کھانا ہے کیوں کہ وہ صحت پر اثر انداز ہوتی ہے، ہم بھی جب پاکستان ٹیم کے لیے کھیلنے سے قبل کرکٹ کھیلتے تھے تو آگہی نہ ہونے کی وجہ سے گرانڈ میں ہی نان چنے کھا لیا کرتے تھے۔