اصلاحاتی کمیشن

چینی قومی ترقی و اصلاحات کمیشن متعلقہ اداروں کے ساتھ مل کر تین جہتوں میں کام کرے گا، چینی عہد یدار

بیجنگ (نمائندہ خصوصی) چین کے قومی ترقی اور اصلاحاتی کمیشن کے ترجمان نے موجودہ اقتصادی اور سماجی ترقی کے بارے میں صحافیوں کے سوالات کے جوابات دیئے۔جمعہ کے روز چینی میڈ یا کے مطا بق ترجمان نے کہا کہ “14ویں پانچ سالہ منصوبے ” میں مقامی طلب کو بڑھانے کی حکمت عملی پر عمل درآمد کرنے ، رہائشیوں کی آمدنی میں اضافے کو بہتر طور پر مستحکم کرنے اور فروغ دینے کے لیے، چینی قومی ترقی و اصلاحات کمیشن متعلقہ اداروں کے ساتھ مل کر تین جہتوں میں کام کرے گا: مشترکہ خوشحالی کے اعلیٰ سطحی ڈیزائن کو مضبوطی سے فروغ دیا جائے، درمیانی سطح کے انکم گروپ کے پیمانے کو بڑھایا جائے اور آمدنی کی تقسیم کے شعبے میں پالیسی کوآرڈینیشن کو مضبوط بنایا جائے۔

ترجمان نے کہا کہ اگلے مرحلے میں ڈیجیٹل معیشت کی ترقی کو تیز کیا جانا چاہئیے ، اور ڈیٹا عناصر کے لیے ایک بنیادی نظام بنایا جانا چاہئیے۔
چین کا قومی ترقی اور اصلاحاتی کمیشن غیر ملکی سرمائے کے استعمال کی سطح کو بہتر بنانا جاری رکھے گا اور جدید مینوفیکچرنگ، جدید سروس انڈسٹریز، ہائی ٹیک، توانائی اور ماحولیاتی تحفظ میں مزید سرمایہ کاری کے لیے غیر ملکی سرمائے کی حوصلہ افزائی کرے گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں